Safr e Haj Key Adab

Book Name:Safr e Haj Key Adab

کے لیے  کیا ثواب ہے؟ *جب وہ شیطانوں کو کنکر مارتا ہے تو اُس کے لیے  کیا ثواب ہے؟*جب حاجی سر منڈواتا ہے تو اُس کے لیے  کیا ثواب ہے؟*جب حاجی آخری طواف پورا کر لیتا ہے تو اُس کے لیے  کیا ثواب ہے؟ انصاری صحابی  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے عرض کیا: اے اللہ پاک کے نبی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  !اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو سچا نبی بنا کر بھیجا،بے شک آپ نے سارے سُوال درست ارشاد فرمائے، اب اِن کے جواب بھی عطا فرما دیجئے، رسولِ اکرم ،نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: *جب حاجی اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اُس کی سواری کے ہر قدم کے بدلے اُس کے لیے  ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور اُس کا ایک گناہ معاف کر دیا جاتا ہے*جب وہ میدانِ عرفات میں ٹھہرتا ہے تو اللہ پاک اپنی شان کے لائق آسمانِ دنیا پر تجلی فرماتا ہے اور فرماتا ہے: اے فرشتو! گواہ ہو جاؤ !میں نے اِن کے گناہ معاف کر دئیے اگرچہ بارش کے قطروں اور ریت کے ذرَّوں کے برابر ہوں۔

 رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے مزید فرمایا: *جب حاجی شیطانوں کو کنکر مارتا ہے تو قیامت تک اُس کا ثواب کوئی نہیں جان سکتا*جب وہ اپنا سر مُنڈواتا ہے تو اُس کے سر سے گرنے والےہر بال کے بدلے قیامت کے دن نور ہو گا *اور جب حاجی کعبہ شریف کا آخری طواف کرتا ہے تو گناہوں سے ایسے پاک ہو جاتا ہے جیسا اُس دن تھا جب اُس کی ماں نے اُسے جنم دیا تھا۔([1])

حج کے فضائِل اور بَرکتیں

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے! حجّ  کرنے کے کیسے زبردست فضائل ہیں*حاجی گھر سے نکلتا ہے تو اُس کے ہر قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے*ایک گناہ مٹا دیا


 

 



[1]... ابن حبان، کتاب کتاب الصلاۃ، صفحہ:586، حدیث:1887۔