Safr e Haj Key Adab

Book Name:Safr e Haj Key Adab

بھری پڑی ہیں، ہم جیسے اتنی بڑی بڑی کتابیں کیسے پڑھیں؟ اتنا وقت کیسے نکالیں؟ لہٰذا آسان طریقہ ہے، 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس کر لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان بڑی بڑی کتابوں کا نچوڑ ہمیں سکھا دیا جاتا ہے *پھر دِینی ماحول بھی ملے گا *نیک لوگوں کی صحبت   بھی نصیب ہو گی، اس کی اپنی برکتیں ہیں۔

بگڑا ہوا بیٹا نیک بن گیا

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے:ہمارے عَلا قے کا ایک نوجوان جو کہ والِدَین کا اِکلوتابیٹا تھا،غَلَط صحبت کے سبب نَشے  کا عادی بن گیا،گھر سے باہَر رَہنا اس کا معمول تھا، جس وجہ سے اس کے والدین بہت پریشان تھے۔ایک دن ایک اسلامی بھائی نے اُس نوجوان کو سمجھاتے ہوئے اُسے 63 دن کے تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دی، خوش قسمتی سے اُس نے ہامی بھر لی اور تربیتی کورس میں شریک ہو گیا۔

اَلحمدُ لِلّٰہ! چند دنوں کے  بعد اس نوجوان کا گھر فون آیا کہ تربیتی کورس میں بڑا لطف آرہا ہے، مزید یہ کہ میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر لی ہے،اب میں باجماعت نَمازیں ادا کررہا ہوں،سنّتیں سیکھ رہا ہوں اور مجھے بَہُت سُکون مل رہا ہے۔اَلحمدُ لِلّٰہ!  تربیتی کورس سے واپَسی پر وہ واقعی بدل چکا تھا۔چہرے پر داڑھی اور سر پر عمامہ سجا ہوا تھا۔

اسلامی بھائی کا مزید کہنا ہے کہ اس نوجوان کی والِدہ رَو رَو کر دعوتِ اسلامی والوں کو دعائیں دیتی ہے کہ اللہ پاک انہیں سلامت رکھے کہ ان کی کوششوں سے میرا بگڑا ہوا بیٹا نیک بن گیا۔

عطائے حبیبِ خدا دِینی ماحول                                                                   ہے فیضانِ غوث و رضا دِینی ماحول

اگر سنَّتیں سیکھنے کا  ہے جذبہ                                                                            تم    آ    جاؤ    دیگا    سکھا    دِینی    ماحول([1])  


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:646 ملتقطًا۔