Safr e Haj Key Adab

Book Name:Safr e Haj Key Adab

کی برکت سے جب ان آنسوؤں کی لذَّت پائی تو اسی کا ہو کر رہ گیا۔

ہر مسلمان مُبَلِّغْ ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ایک مسلمان کا کِردار ایسا ہی ہونا چاہئے،  یہ بات یاد رکھ لیجئے! ہر مسلمان مُبَلِّغْ ہے، ہر لحظہ مُبَلِّغْ  ہے، ہر وقت اور ہر جگہ مُبَلِّغْ  ہے۔ ایک مسلمان کی یہ شان ہوتی ہے کہ * اُس کی باتوں سے خوشبو آتی ہے*اُس کے کردار سے خوشبو آتی ہے*وہ بےنمازیوں میں بیٹھ جائے تو اُنہیں نمازی بنا ڈالتا ہے*سُودخوروں میں بیٹھ جائے تو اُنہیں رِزْقِ حلال کا عادِی بنا دیتا ہے*غفلت میں ڈوبے ہوؤں میں بیٹھ جائے تو اُنہیں اللہ والا بنا ڈالتا ہے۔ یہ ایک مسلمان کی شان ہوتی ہے۔ کاش! ہم سب ایسے ہی بن جائیں۔ اگر خُود ایسے نہیں بن سکتے تو کاش! ایسوں کی صحبت میں بیٹھنے والے بن جائیں۔

حدیث شریف میں ہے، محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنِی سلطان  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمت میں سُوال ہوا: یا رسولَ اللہ ِ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اَيُّ ‌جُلَسَائِنَا ‌خَيْرٌ؟یعنی یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ! ہمارا بہترین ہم نَشین کون ہے؟

اس کا جواب غور سے سنیئے گا، پیارے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے بہترین ہم نَشین کی 3نشانیاں بتائیں، فرمایا: (1): جس کو دیکھنے سے تمہیں اللہ پاک کی یاد آئے (2):جس کی باتیں سُن کر تمہارے اندر عَمَل کا جذبہ بڑھ جائے (3):جس کا عَمَل دیکھ کر تمہیں فِکْرِ آخرت نصیب ہو جائے (وہ تمہارا بہترین ہم نَشین ہے)۔ ([1])

کتنی خوبصُورت یہ حدیثِ پاک ہے، پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے عطا کردہ یہ 3پوائنٹس گویا  ہمارے لیے  آئینہ ہیں۔ ایک مسلمان کی آئیڈیل پوزیشن کیا ہے؟ یہ 3اَوْصاف۔


 

 



[1]...مسند ابی یعلی، جلد:3، صفحہ:42، حدیث:2431۔