فیضانِ صحابیات سکھر

فیضانِ صحابیات سکھر

الحمد للہ فیضانِ مرشد سے فیض یاب دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مرکز بنام فیضانِ صحابیات ریجنٹ سلیم کالونی سکھر کا باقاعدہ افتتاح  0212 میں  شعبہ اصلاحِ اعمال پاکستان مشاورت ذمہ دار کے مبارک ہاتھوں سے ہوا۔

فیضانِ صحابیات سکھر میں ہونے والے دینی کام:

* الحمدللہ فیضانِ صحابیات سکھر میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔نیز مختلف ایونٹس پر اجتماعات بھی منعقد ہوتے ہیں،مثلاً:اجتماعِ میلاد،یومِ صدیقِ اکبر،یومِ اعلیٰ حضرت،یومِ امیرِاہلِ سنت  اور  یومِ دعوتِ اسلامی وغیرہ۔

* علاوہ جمعۃ المبارک روزانہ دوپہر 2 تا 3 بجے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے(یہاں پر چھوٹی بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے

* بروز بدھ دوپہر  2بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں شریک ہوکر اسلامی بہنیں علمِ دین کے مدنی پھول حاصل کرتی ہیں۔

* علاوہ جمعۃ المبارک روزانہ دوپہر 3 تا 4 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات  بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں بڑی عمر کی خواتین کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت   بھی کرتی ہیں۔

* ہفتے والے دن صبح 9 تا دوپہر  1 بجے تک روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے،جہاں دکھیاری اسلامی بہنوں کو روحانی علاج،کاٹ اور تعویذات و وظائف کی مفت سہولت  فراہم کی جاتی ہے۔


Share