فیضان صحابیات گجرات

فیضانِ صحابیات گجرات

الحمد للہ مرشدِ کریم کی نگاہِ کرم سے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مرکز بنام فیضانِ صحابیات رنگ پورہ گجراتکا سنگِ بنیاد 2019 میں رکھا گیا اور باقاعدہ افتتاح اپریل  0242 کو  نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اُمِّ میلاد باجی کے مبارک ہاتھوں سے ہوا۔اللہ پاک فیضانِ صحابیات کے لئے زمین وقف کرنے والے عاشقِ رسول کی کاوش کو اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرما کر  اس  ادارے کو ان کے لئے ثوابِ جاریہ کا سبب بنائے۔آمین

فیضانِ صحابیات گجرات میں ہونے والے دینی کام:

* الحمدللہ فیضانِ صحابیات گجرات میں رہائشی کورسز،مدنی مشوروں اور مختلف لرننگ سیشنز   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

* روزانہ دو گھنٹے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے(یہاں پر چھوٹی بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے

* بروز بدھ دوپہر  2بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں شریک ہوکر اسلامی بہنیں  علمِ دین کے مدنی پھول حاصل کرتی ہیں۔

* روزانہ 2 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات  بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں بڑی عمر کی خواتین کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت   بھی کرتی ہیں۔


Share