فیضانِ صحابیات کوئٹہ
الحمد للہ پیارے پیارے مرشدِ کریم کے فیضانِ کرم سے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مرکز بنام فیضانِ صحابیات وحدت کالونی اسٹاپ نمبر 1 بروری روڈ کوئٹہکا افتتاح فروری 2022 کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور پاک انتظامی کابینہ کے نگران حاجی ابو رجب محمد شاہد عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِیکے مبارک ہاتھوں سے ہوا۔اس فیضانِ صحابیات میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کا آفس بھی قائم ہے۔
فیضانِ صحابیات کوئٹہ میں ہونے والے دینی کام:
* الحمدللہ فیضانِ صحابیات کوئٹہ میں رہائشی کورسز،مدنی مشوروں اور مختلف لرننگ سیشنز کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
* روزانہ دوپہر 2 تا 4 بجے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے(یہاں پر چھوٹی بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے)۔
* بروز اتوار دوپہر 2:30 تا شام 5:30بجے روحانی علاج کا بستہ لگتا ہے جہاں پر دکھیاری اسلامی بہنوں کو کاٹ،تعویذات اور اوراد و وظائف کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
* دوپہر 2 تا 4بجے تک مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں بڑی عمر کی خواتین کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت بھی کرتی ہیں۔
* اس کے علاوہ اسلامی بہنوں میں علم و عمل کا جذبہ بڑھانے کے لئے ہر بدھ کو دوپہر 3 تا 5 بجے تک ہفتہ وار اجتماع بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکت کی برکت سے دین کی خدمت کا جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
Comments