Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay

Book Name:Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay

تربیت کیجئے اوران کے بگڑنے والے اسباب کوبھی فراموش نہ کیجئے،جیسے آج کل موبائل فون، ٹیبلٹ پی سی(Tablet P.C) ،ٹی وی اوراِنٹر نیٹ کا غلط استعمال بھی نئی نسل کی تباہی اوربگڑنے کا ایک سبب  ہیں ، اِبتداءًوالدین خُود ہی یہ چیزیں بچوں کو دلاتے ہیں کہ ہمارے بچے دورِ جدید کی ان اِیْجادات سے کیوں بے خبر رہیں لیکن جب بچے ان چیزوں میں پانی کی طرح پیسہ بہاکر،راتوں کی نیندیں اُڑاکر گناہوں کی گندگی میں ڈُبکیاں لگا  کر خُوب لت پت ہوجاتے ہیں تواس وقت باپ کی آنکھ کھلتی ہےمگر’’اب پچھتائے کیا ہُوَتْ جب چڑیا چُگ گئیں کھیت‘‘کے مصداق اب افسوس  کرنابے کار  ہوتاہے(یعنی نقصان ہوجانے کے بعدپریشان ہونے سے کیا فائدہ؟)۔اب اگر باپ اس گندگی سے نکالنا چاہے بھی تو بچے ان چیزوں کوچھوڑنے کوتیار نہیں۔ لہٰذااگربچوں کوضرورتاًیہ جدید چیزیں دینی ہی ہیں توآپ بحیثیتِ باپ پیار مَحَبَّت سے ان چیزوں کے غلط استعمال کے نُقصانات بھی ضرور بتائیے،صحیح استعمال سکھائیے،ضرورت ہوتو سادہ موبائل دلوائیےاور ان کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ کا وِزٹ کروائیے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اس ویب سائٹ پرقرآنِ کریم،ترجمہ کنزالایمان اورتفاسیرکے علاوہ اصلاحی موضوعات پرمشتمل اردو انگلش،عربی ہندی گجراتی اوردنیا کی مختلف36 زبانوں میں کتب رسائل کا نہ صرف آن لائن مطالعہ کیا جاسکتاہے بلکہ ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ کی سہولت بھی  دستیاب ہے ۔اس کے علاوہ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے کیے گئے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات پرمشتمل مدنی  مُذاكرے،نگرانِ شُوریٰ ومبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے بیانات،حمدو نعت و منقبت اوردِینی معلومات سے مالا مال مختصرمدنی گلدستے (Short clips)بھی مَوْجُود  ہیں۔شرعی مسائل میں رہنمائی کیلئے آن لائن دارالافتاء اہلسنّت اور دُکھی انسانیت کی غمخواری  اور رُوحانی علاج کیلئےتعویذاتِ عطاریہ،آن لائن کاٹ اوراستخارہ بھی کرواسکتے ہیں۔