Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

سے نقل کیا کہ اُنہوں نے فرمایا : میں نے  تورَات  کے کسی مقام میں پڑھا  ( اللہ پاک فرماتا ہے ) : اے موسیٰ ! فجر کی 2  رَکعتیں احمد ( یہاں احمد سے مراد ، اللہ پا  ک کے آخری نبی ، حضور مکی مدنی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں ) اور اس کی اُمت ادا کرے گی ، جو انہیں پڑھے گا اُس کےاس دن رات کے سارے گناہ بخش دوں گا اور وہ میرے ذمے میں ہو گا۔ اے موسیٰ ! ظہر  کی 4 رَکعتیں احمد اور اس کی اُمت پڑھے گی انہیں پہلی رَکعت کے عِوض  ( یعنی بدلے )  بخش دوں گا اور دوسری کے بدلے ان  ( کی نیکیوں ) کا پَلہ بھاری کر دوں گا اور تیسری کے لئے فِرِشتے یعنی مقرر کروں گا کہ تسبیح  ( یعنی اللہ پاک کی پاکی بیان )  کریں گے اور ان کے لئے دعائے مغفِرت کرتے رہیں گے اور چوتھی کے بدلے اُن کے لئے آسمان کے دروازے کشادہ کر دوں گا ، بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں اُن پر مشتاقانہ شوق بھری نظر ڈالیں گی۔ اے موسیٰ ! عصرکی 4 رَکعتیں احمد ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) اور ان کی اُمّت اداکرے گی تو ساتوں  آسمان و زمین میں کوئی فرشتہ باقی نہ بچے گا ، سب ہی ان کی مغفرت چاہیں گے اور ملائکہ ( یعنی فرشتے )  جس کی مغفرت چاہیں میں اُسے ہرگز عذاب نہ دوں گا ۔ اے موسیٰ ! مغرب کی 3 رَکعت ہیں ، انہیں احمد ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )  اور اس کی اُمت پڑھے گی ( تو )  آسمان کے سارے دروازے ان کے لئے کھول دوں گا ، جس حاجت کاسُوال کریں گے اُسے پورا کر دوں گا۔اے موسیٰ ! عشا کی 4 رَکعتیں ہیں ، اس کو احمد ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )  اور اُن کی اُمّت پڑھے گی تو یہ ان کے لئے  دُنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہیں ، وہ انہِیں گناہوں سے ایسا نکال دیں گی ، جیسے اپنی ماؤں کے پیٹ سے پیدا ہوئے ۔اے موسیٰ ! جب احمد ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) اور اُن کی اُمّت وُضو کریں گے تو میں ہر قطرے کے بدلے  ایسی جنت عطا فرماؤں گا جس کی