Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
لوگوں سے کہئے ! اِسْتِغْفار کریں ، توبہ کریں ، اس کی برکت سے اللہ پاک رزق میں وسعت عطا فرمائے گا * حضرت ہُود عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی قوم کو فرمایا : اِسْتِغْفار کرو ! اللہ پاک قحط سالی دُور فرمائے گا ، رزق میں وسعت ( Expansion ) عطافرمائے گا * اسی طرح حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام نے بھی اپنی قوم کو یہی فرمایا : اِسْتِغْفار کرو ! اللہ پاک قحط سالی دور فرمائے گا اور تمہیں رِزْق ، مال ، اولاد عطا فرمائے گا۔
یہ 3 گواہیاں ہیں ، کس کی؟ انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی۔کہاں بیان ہوئیں؟ قرآنِ کریم میں۔ اب بھی اگر ہم اس پر اعتماد نہ کریں * اب بھی ہم رزق میں اضافےکے لئے غلط راہیں اختیار کریں * جُوئے ( Gambling ) کا سہارا لیں * مسلمانوں کو دھوکہ دیں * ناپ تول میں خیانت کریں * ناحق سُوال کا دروازہ خُود پر کھولیں * سُودی لین دَین کی طرف ہاتھ بڑھائیں توہمارے جیسا نادان کون ہو گا۔ جُوئے سے ، سُودی لین دین سے ، مال کمانے کے لئے حرام راستے اختیار کرنےسے مال بڑھتا نہیں ، وبالِ جان بنتاہے۔ اس لئے اگر ہم دُنیا و آخرت میں خوشحال زندگی ( Prosperous Life ) کے خواہش مند ہیں تو گُنَاہ چھوڑیں ، توبہ و اِسْتِغْفار کریں ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! اللہ پاک کرم فرمائے گا۔
نبیوں کے تاجْوَر ، مَحبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : جس نے اِسْتِغْفار کو اپنے اوپر لازم کر لیا اللہ پاک اس کی ہر پریشانی ( Hardships ) دُور فرمائے گا اور ہر تنگی سے راحت عطافرمائے گا اور اسے ایسی جگہ سے رِزْق عطافرمائیگا ، جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو گا۔ ( [1] )