Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
اور کھانے کے ذرّے وغیرہ اُٹھانے میں سُستی کرنا * پیاز اور لہسن کے چھلکے جلانا * گھر میں کپڑے سے جھاڑو نکالنا * رات کو جھاڑ و دینا * کُوڑا گھر ہی میں چھوڑدینا * مَشائخ ( علمائے دِین و نیک بزرگوں ) کے آگے چلنا * والِدَین کو ان کے نام سے پُکارنا * دروازے کے ایک حصّے سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا * بیتُ الخَلا ( Toilet ) میں وُضو کرنا * گھر میں مکڑی کے جالے ( Spider Web ) لگے رہنے دینا * نَماز میں سُستی کرنا * نَمازِ فَجر کے بعد مسجِد سے جلدی نکل جانا * صبح سویرے بازار جانا * دیر گئے بازار سے آنا * اپنی اولاد کو بد دعائیں دینا * گناہ کرنا خُصُوصاً جھوٹ بولنا * ٹُوٹی ہوئی کنگھی استِعمال کرنا * ماں باپ کیلئے دعائے خیر نہ کرنا * عِمامہ بیٹھ کر باندھنا اور * پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننا * نیک اعمال میں ٹال مٹول ( Delay ) کرنا۔ ( [1] )
یہ سب تنگدستی کے اسباب ہیں ، اللہ پاک ہمیں تنگدستی سے محفوظ فرمائے ، رِزْقِ حلال نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی ! گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی ! ( [2] )
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو ! دُنیا اور آخرت کی بھلائیاں پانے ، نمازوں کے پابند بننے ، اپنی اور دوسروں کی اِصْلَاح کی کوشش کرکے ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Link up ) ہو جائیے اور دعوتِ