Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
وہ صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ چلے گئے اور اس پر عمل پیرا ہوئے ، جب گھر داخِل ہوتے تو گھر والوں کو سلام کرتے ، پھر سُورۂ اِخْلاص شریف پڑھتے ، اس کی برکت سے ان پر ایسا کرم ہوا ، اللہ پاک نے انہیں اتنا مال عطا فرمایاکہ وہ اپنے ہمسایوں ( Neighbors ) اور رشتہ داروں ( Relatives ) کی بھی خدمت کرنے لگے۔ ( [1] )
شافعِ روزِ جَزا تم پہ کروروں درود دافعِ جُملہ بَلا تم پہ کروروں درود ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! رِزْق بھی اللہ پاک کی دی ہوئی ایک نعمت ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ ( پارہ : 28 ، سورۂ جمعہ : 10 )
ترجَمہ کنز الایمان : پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو ۔
یعنی جب نمازِ ( جمعہ ) پوری ہو جائے تو اب تمہارے لئے جائز ہے کہ معاش کے کاموں ( Livelihood ) میں مشغول ہو جاؤ۔ ( [3] ) اس آیتِ کریمہ سے معلوم ہوا؛ رِزْق بھی اللہ پاک کا فضل ہے ، اس کی نعمت ہے۔
یقیناً مال کی محبّت اچھی نہیں ، مال کی محبّت آدمی کو ہلاکت ( Devastation ) میں ڈال