Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
( Successful ) ہو جائیں گے بلکہ دُنیا و آخرت کی ڈھیروں بھلائیوں کے ساتھ ساتھ رِزْق میں خیر و برکت کی نعمت سے بھی سرفراز ہوں گے۔
اللہ پاک ہمیں رِزْقِ حلال نصیب فرمائے ، ہمیں محتاجی و تنگدستی سے محفوظ فرمائے اور کاش ! کاش ! ہمیں رِزْق کی قدر نصیب ہو جائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! رِزْق کی قدر جاننے اور کھانے کے آداب وغیرہ سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل ( 1 ) : تنگدستی اور رزق میں بے برکتی کا سبب ( 2 ) : روٹی کا احترام ( 3 ) : کھانے کی 5 سنتیں ( 4 ) : کھانے کا اسلامی طریقہ ( 5 ) : کھانے اور کھلانے کے بارے میں سوال جواب ( 6 ) : اور شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی مشہور و معروف کتاب فیضانِ سُنّت کا باب آدابِ طعام پڑھ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! بہت سارا عِلْمِ دین سیکھنے کو ملے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے سُنا اِسْتِغْفَار کی کثرت کرنے ، تقویٰ اپنانے ، گُنَاہوں سے بچنے ، عبادت کے لئے دِل کو فارِغ رکھنے اور رِزْق کی قدر کرنے کی برکت سے رِزْق میں اِضافہ ہوتا ہے۔رِزْق میں اِضافے کے اور بھی بہت سے اسباب ہیں : مثلاً * رشتے داروں اور ( بالخصوص ماں باپ ) کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے سے رِزْق میں برکت ہوتی ہے ( [1] ) * قرآنِ پاک کی مختلف سورتیں پڑھنے مثلاًسورۂ ملک ، سورۂ مزمل ، سورۂ وَ اللیل اور سورۂ اَلَمْ