Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
مقصد یعنی عِبَادت کے لئے ، نیک کاموں کے لئے وقت نہیں نکالتا ، وہ بس دُنیا ہی کا ہو کر رہ جاتا ہے ، اللہ پاک اس سے فقیری ، محتاجی کو دُور نہیں فرماتا ، ملتا اسے وہی ہے ، جو قسمت میں لکھا ہے مگر اس کی زِندگی فانی دُنیا کی فضول فِکْروں میں تباہ ( Destroy ) ہو جاتی ہے اور وہ خوش نصیب جو آخرت کی فِکْر کرتا ہے ، عِبادت کے لئے وقت نکالتا ہے ، نیک کاموں کے لئے وقت نکالتا ہے ، اللہ پاک اس کا سینہ غِنیٰ سے بھر دیتا ہے ، اس کی غربت ، محتاجی اور فقیری کو دُور فرما دیتا ہے۔
ایسا کرم ہو نیکیوں میں دِل لگا کرے پڑھتا ہوں گر نَماز بھی تو بے دِلی کے ساتھ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت وہب بن مُنَبّہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا ، بقدرِ کفایت رِزْقِ حلال کماتا اور باقی وقت عبادت میں گزارتا تھا۔ ایک مرتبہ مسلسل کئی روز تک اسے کہیں بھی مزدوری ( Wage ) نہ ملی اورفاقوں تک نوبت پہنچ گئی مگر اس نے ہمت نہ ہاری ، ایک روز وہ اللہ پاک کا نیک بندہ صبح سویرے اللہ پاک کا نام لے کر مزدوری کی تلاش میں نکلا مگر کہیں کوئی کام نہ مل سکا۔ آخر تھک ہار کر وہ دریا کے قریب آیا ، وضو کیا اور عبادت میں مَصْرُوف ہو گیا۔ یُوں اس نے سارا دِن نوافِل پڑھتے گزار دیا۔ شام کو جب گھر پہنچا تو بیوی نے پوچھا : کیا کوئی کام ملا؟ کہا : ہاں ! آج میں نے بہت کریم مالِک کے ہاں مزدوری کی ، اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجھے بہت اچھا بدلہ ( Reward ) دے گا۔