Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
اور پارہ : 26 ، سورۃُ الذَّارِیَات ، آیت : 18میں فرمایا :
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ( ۱۸ ) ( پارہ : 26 ، سورۂ ذاریات : 18 )
ترجَمہ کنز العرفان : اور رات کے آخری پہروں میں بخشش مانگتے تھے۔
معلوم ہوا؛ اَہْلِ تقویٰ راتوں کو اُٹھ کر ، رات کے آخری حِصّے میں نمازیں پڑھتے ہیں ، توبہ و اِسْتِغْفَار کرتے ہیں وہ اللہ پاک کے نیک بندےہیں۔ اللہ پاک ہمیں بھی ایسی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رزق میں اِضافے کا دوسرا سبب : تقویٰ
پارہ : 28 ، سُورَۃُ الطَّلاق ، آیت : 2 اور 3 میں اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ ( ۲ ) وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُؕ-وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ
( پارہ : 28 ، سورۂ طلاق : 2-3 )
ترجَمہ کنز الایمان : جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لیے نجات کی راہ نکال دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے ۔
دے حُسنِ اَخلاق کی دولت کر دے عطا اِخلاص کی نِعمت
مجھ کو خزانہ دے تَقویٰ کا یااللہ ! مری جھولی بھر دے ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا؛ تقویٰ اختیار کرنے سے بھی رِزْق میں اِضافہ ہوتا