Rizq Main Izafa Ki Asbab

Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab

دیتی ہے ، البتہ زندگی گزارنے کے لئے مال ، دولت ، رِزْق ہونا بھی ضروری ہے * ظاہِر ہے مال ہو گا تو ہم زِندگی کی بنیادی ضروریات ( Basic Needs of Life )  پُوری کر پائیں گے * مال ہو گا تو اپنی ، اپنے اَہْلِ خانہ  ( Family ) کی ، بال بچوں کی بہتر کفالت کر سکیں گے * مال ہو گا تو ہی خود کو ، بال بچوں کو تنگدستی ، مفلسی اور بھیک وغیرہ مانگنے ( Begging )  سے محفوظ رکھ سکیں گے * مال ہو گا تو ہی صدقہ و خیرات کے فضائِل حاصِل کر پائیں گے * مال ہو گا تو رشتے داروں اور پڑوسیوں وغیرہ کے مالی حقوق  ( Financial Rights )  ادا کر پائیں گے * مال ہو گا تواللہ پاک کی رضا کے لئے کوئی مسجد یا مدرسہ تعمیر کر سکیں گے  * مال ہوگا تو حج بھی کر سکیں گے * مال ہو گا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! مدینہ منورہ کی حاضِری بھی آسان ہو گی اور * بقدرِ کفایت رِزْق حلال ہو گا تو اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! شیطانی چالوں ( Satanic Tricks )  سے بچنا بھی آسان ہو جائے گا۔

کفر میں پڑنے کا ایک سبب

اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : کَادَ الْفَقْرُ اَنْ یَّکُوْنَ کُفْراً   یعنی قریب ہےکہ فقر ( غُربت ، محتاجی ، تنگدستی )  آدمی کو کفر میں ڈال دے۔ ( [1] )   

ویسے احادیثِ کریمہ میں غربت کے بہت فضائِل بیان ہوئے ہیں ، غربت بُری نہیں بہت اچھی اور فائدے مند ( Beneficial )  ہے مگر غُربت وہ اچھی جو شکر کے ساتھ ہو ، جب غربت کے ساتھ شکر کی جگہ شکوہ آتا ہے تو غربت ہلاکت کا سبب بن جاتی ہے۔ پیٹ کی آگ بہت خطرناک آگ ہے ، یہ آدمی کو بےبس ( Helpless )  کر دیتی ہے ، جب آدمی پر بھوک


 

 



[1]...شعب الایمان ، جلد : 5 ، صفحہ : 267 ، حدیث : 6612۔