Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
چاہئے کہ اپنے اعمال نامے میں اِسْتِغْفَار کا اضافہ کرے۔ ( [1] )
بڑی کوششیں کی گنہ چھوڑنے کی رہے آہ ! ناکام ہم یاالہٰی !
مجھے سچّی توبہ کی توفیق دیدے پئے تاجدارِ حرم یاالٰہی ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اِسْتِغْفَار کرنے کا طریقہ
اے عاشقانِ رسول ! ہمیں بھی استغفار کی عادَت بنا لینی چاہئے۔ اِسْتِغْفَار کا معنی ہے : مَغْفِرَت کی دُعا کرنا۔اَسْتَغْفِرُ اللہ ، اَسْتَغْفِرُ اللہ پڑھتے رہئے ، اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّی مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ پڑھیئے ، یہ اِسْتِغْفَار ہے۔اس کے عِلاوہ احادیث میں اِسْتِغْفَار کے اور بھی صیغے بیان ہوئے ہیں۔ویسے تو چلتے پھرتے بھی اَسْتَغْفِرُ اللہ ، اَسْتَغْفِرُ اللہ پڑھتے رہیں ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! فائدہ ہو گا ، البتہ ہمیں باقاعِدہ اہتمام کے ساتھ بھی اِسْتِغْفَار کرنا چاہئے ، مثلاً؛ وقت اور تعداد مقرر کر کے ، مثال کے طور پر نمازِ فجر کے بعد 100 مرتبہ ، باوُضُو قبلہ رُو بیٹھ کر ، اپنے گُنَاہوں اور اللہ پاک کی رحمت پر نظریں جمائے ہوئے ، دِل جمعی ( Whole Heartedly ) کے ساتھ اِسْتِغْفَار کریں۔ اِسْتِغْفَار کے لئے کوئی وقت مخصوص نہیں ہے ، البتہ رات کے پچھلے پہر اِسْتِغْفَار کی زیادہ فضیلت ہے کہ اس وقت اِسْتِغْفَار کرنا نیک لوگوں کا طریقہ ہے ، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
وَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ بِالْاَسْحَارِ ( ۱۷ ) ( پارہ : 3 ، سورۂ آلِ عمران : 17 )
ترجَمہ کنز العرفان : اور رات کے آخری حصے میں مغفرت مانگنے والے۔