Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصَّہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دین و دنیا کی بے شماربھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے : مدنی قافلہ۔اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دِیْن کی تبلیغ کے لئے ، دُنیا بھر میں سُنتوں کا ڈنکا بجانے کے لئے ، خود نمازوں کی پابندی کرنے اور دوسروں کو نمازوں کا عادِی بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ماہ ہزاروں اسلامی بھائی مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے اور مختلف علاقوں میں جا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہیں ، آپ بھی ہمت کیجئے ، اللہ پاک کے دِین کو وقت دیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دُنیا اور آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ آئیے ! تَرْغیب کے لئے مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سنئے !
ملتان ( پنجاب ، پاکستان ) کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں کافی عرصہ روزگار ( Employment ) کی تلاش میں رہا ، مختلف جگہوں پر انٹرویو بھی دئیے مگر کوئی جواب نہ آیا۔ اسی دوران میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی سے ہوئی ، میں ان کے اخلاق اور گفتگو کے انداز سے بَہُت متأثر ( Impress ) ہوا ، میں نے اپنی بے روز گاری ( Unemployment ) کے متعلق بتایا ، انہوں نے تسلی دیتے ہوئےدینی ماحول کی برکتوں اور مَدَنی قافلے کی بہاروں کا تذکرہ کیا اور مجھے بھی مدنی قافلے کی ترغیب دلائی ۔ کچھ ہی دنوں بعد ایک کمپنی میں میرا انٹرویو تھا ، میں نے نیت کر لی کہ انٹرویو کے بعد اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! 3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کروں گا۔ انٹرویو کے بعد میں 3 دن کے مَدَنی قافلے کا مسافر بن گیا اور اپنی بے روز گاری کے بارے میں اللہ پاک سے خُوب گڑ گڑا