Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
کے لئے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں سمجھ نصیب فرمائے۔ بہر حال ! بقدرِ کفایت رِزْقِ حلال کمانا بھی جائِز ہے اور اپنے حالات ، باطنی کیفیات اور تَوَکُّل کے درجے کے مطابق ضرورتاً مال جمع ( Accumulate ) کرنا بھی جائِز ہے۔ اس کی مختلف صُورتیں بنتی ہیں ، تفصیلی معلومات ( Detailed Information ) چاہتے ہوں تو مکتبۃ المدینہ کی کتاب حرص پڑھ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِینی معلومات کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
مِرا دل پاک ہو سرکار ! دنیا کی محبت سے مجھے ہو جائے نفرت کاش ! آقا ! مال و دولت سے ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم تنگدستی ، محتاجی ( Destitution ) اور مفلسی ( Poverty ) سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ رِزْقِ حلال میں اِضافے کے اسباب ( Sources ) کیا کیا ہیں؟اس تعلق سے مدنی پھول سننے سے پہلے آئیے ! ایک ایمان افروز اور سبق آموز حدیثِ پاک سنتے ہیں۔
گزارش ہے کہ یہ حدیثِ پاک ہم اپنی موجودہ حالت ( Situation ) کو سامنے رکھ کر سنیں ، جو غریب ( Poor ) ہے وہ اپنی غربت کو سامنے رکھ کر اور جو مالدار ہے وہ اپنی مالداری کو سامنے رکھ کر یہ حدیث شریف سُنے۔
اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : دُنیا 4 شخصوں کے لئے ہے : ( 1 ) : وہ بندہ جسے اللہ پاک نے مال بھی عطا کیا اور عِلْمِ دین ( Religious Knowledge ) کی دولت بھی عطا فرمائی ، پس یہ مال کے معاملے میں اللہ پاک سے ڈرتا ہے ، رشتہ داروں