Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
سیکھوں گا * پورا بیان سُنوں گا * ادب سے بیٹھوں گا * نصیحت حاصِل کروں گا * اَحْمَدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رِزْق میں اِضافے کے 2 روحانی وظیفے
( 1 ) : ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی خدمتِ باسَعَادت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! دُنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی۔ پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے انہیں تنگدستی سے نجات کا روحانی وظیفہ ( Spiritual Supplication ) بتاتے ہوئے فرمایا : کیا تمہیں فرشتوں کی تسبیح یاد نہیں ؟ جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے ، پھر فرمایا : طلوعِ فجر کے ساتھ 100 بار کہا کرو :
سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سَبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْم ، اَسْتَغْفِرُ اللہ
وہ صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ وظیفہ سُن کر چلے گئے ، چند دِن کے بعد دوبارہ حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! دُنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی ، میں حیران ہوں کہ کہاں اُٹھاؤں اور کہاں رکھوں ۔ ( [1] )
( 2 ) : حضرت سہل بن سعد رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا اور اپنی تنگدستی و مفلسی کی شکایت کی۔رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : جب تم اپنے گھر داخِل ہوا کرو تو گھر والوں کو سلام کرو ! اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو مجھ پر سلام عرض کرو اور ایک بار قُل ہُوَ اللہ ُاَحَدْ ( یعنی مکمل سُورۂ اِخْلاص ) پڑھا کرو۔