Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
حکیم الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس حدیثِ پاک کے تحت بہت پیاری دُعا لکھی ہے ، فرماتے ہیں : اللہ پاک عثمانی مال دے ، ابوجہلی مال سے بچائے۔ ( [1] )
عثمانی مال : یعنی وہ مال کہ بندے کے پاس عِلْمِ دین بھی ہو ، مال بھی ہو اور وہ حلال ذریعے سے مال کمائے ، حلال جگہ پر خرچ ( Expense ) کرے اور مال کے معاملے میں اللہ پاک سے ڈرتے ہوئے ، اس کی رضا حاصِل کرنے کی خاطِر مال کے حقوق ادا کرتا رہے۔ اور ابو جہلی مال : یعنی وہ مال کہ بندے کے پاس مال تو ہو عِلْمِ دین کی دولت نہ ہو ، بندہ حرام ذریعے ( Illegal Means ) سے مال کمائے ، حرام ہی میں خرچ کرے ، نہ اللہ پاک سے ڈرے ، نہ مال کے حقوق ( Rights of Wealth ) ادا کرے۔ ہم بھی دُعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں عثمانی مال عطا فرمائے اور ابوجہلی مال سے ہر دم محفوظ فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
جاہ و جلال دو نہ ہی مال و مَنال دو سَوزِ بلال بس مِری جھولی میں ڈال دو
دُنیا کے سَارے غم مرے دل سے نکال دو غم اپنا یاحبیب ! برائے بِلال دو ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آئیے ! رِزْق میں اِضَافے کے اسباب سنتے ہیں :
رِزْق میں اِضافے کا سبب : کثرتِ اِسْتِغْفار
اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو حکم دیا کہ اےمحبوب