Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
رزق میں اضافے کا سبب : رِزْق کی قدر کرنا
پیارے اسلامی بھائیو ! رِزْق ضائع ہونے سے بچانے ، رِزْق کی قدر کرنے اور احترام بجا لانے کی برکت سے بھی رِزْق میں اِضافہ ہوتا ہے۔ چنانچہ شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت ، حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کی مشہور و معروف کتاب : فیضانِ سُنّت ، جلد : اول صفحہ : 263 پر ہے : زبردست مُحَدِّث حضرتِ ہُدبہ بن خالِد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو خلیفۂ بغداد مَامُوْنُ الرَّشِید نے اپنے ہاں دعوت پر بلایا ، کھانے سے فارغ ہو کر کھانے کے جو دانے وغیرہ گِر گئے تھے ، حضرتِ ہُدبہ بن خالِد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ چُن چُن کر تناوُل فرمانے لگے ۔خلیفۂ بغداد مَامُوْنُ الرَّشِید نے حیران ہو کر کہا : اے شیخ ! کیا آپ کا ابھی تک پیٹ نہیں بھرا؟فرمایا : کیوں نہیں ! در اصل بات یہ ہے کہ مجھ سے حضرتِ حَمّاد بن سَلَمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے ایک حدیثِ پاک بیان فرمائی ہے : جو شخص دسترخوان ( Dinning Mat ) کے نیچے گِرے ہوئے ٹکڑوں کو چُن چُن کر کھائے گا ، وہ تنگدستی سے بے خوف ( Fearless ) ہو جائے گا۔ ( [1] ) میں اِسی حدیثِ مبارَک پر عمل کر رہا ہوں۔ یہ سُن کر مامون بے حد مُتَأَثِّر ہوا اور اپنے ایک خادِم کی طرف اِشارہ کیا تو وہ 1 ہزار دینار رومال میں باندھ کر لایا۔ مامون نے وہ دینار حضرت ہُدبہ بن خالِد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں بطورِ نذرانہ پیش کر دئیے۔ حضرت ہُدبہ بن خالِد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : اَلْحَمْدُ للّٰہ ! حدیثِ مبارَکہ پر عمل کی ہاتھوں ہاتھ بَرَکت ظاہِر ہو گئی۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! رِزْق کی قدر کرنے ، رِزْق کو ضائع ہونے بچانے سے بھی رِزْق میں اِضافہ ہوتا ہے۔ آہ ! آج کل رِزْق کا احترام دِلوں سے مٹتا جا رہا ہے ، آج کل رِزْق کی بے قَدری اور