Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab
کرتے ، جس چیز سے اللہ و رسول نے منع فرمایا ، اس سے باز رہتے تو ضرور ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتیں کھول دیتے اور ہر طرف سے انہیں خیر پہنچتی ، وقت پر مفید بارشیں ہوتیں ، زمین سے کھیتی پھل بکثرت پیدا ہوتے ، رزق کی فراخی ہوتی ، امن و سلامتی رہتی اور آفتوں ( Calamities ) سے محفوظ رہتے۔ ( [1] )
معلوم ہوا؛ تقویٰ کی برکت سے آسمانی برکتیں بھی ملتی ہیں اور زمینی برکتیں بھی ملتی ہیں ، اللہ پاک ہمیں تقویٰ کی دولت نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
احکامِ شَرْع پر مجھے دے دے عمل کا شوق پیکر خلوص کا بنا یاربِّ مصطَفٰے ! ( [2] )
رِزْق میں اِضافے کا سبب : عبادت
پیارے اسلامی بھائیو ! ہماری زِندگی کا مقصد ( Purpose of Life ) اللہ پاک کی عبادت ہے۔ اگر ہم عِبَادات کے لئے * نیک کاموں کے لئے وقت نکالیں * پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں ادا کیا کریں * نوافِل کا بھی وقت نکالیں * تِلاوتِ قرآن کے لئے بھی وقت نکالیں * نیکی کی دعوت عام کرنے ، * عِلْمِ دین سیکھنے سکھانے ، * علاقائی دورہ میں شریک ہونے ، * دَرْس دینے ، سننے ، * مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے ، پڑھانے * ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے * نمازِ فجر کے لئے جگانے * مدنی قافلوں میں سَفَر کرنے اور دیگر نیک اَعْمَال بجا لانے کے لئے وقت نکالیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو رِزْق ِ حلال میں بھی اضافہ ہو گا ، چنانچہ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے ، رسولِ رحمت ،