Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab

نَشْرَحْ اور خصوصاً سُورۂ واقعہ کی تلاوت کا معمول ( Routine )  بنانا بھی فراخیِ رِزْق کا سبب ہے * اسی طرح صدقہ و خیرات کرنے سے بھی رِزْق میں اضافہ ہوتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : اِسْتَنْزِلُوا الرِّزْقَ بِالصَّدَقَۃِ  یعنی صدقات کے ذریعے رِزْق طلب کرو ( [1] ) * صبح سویرے جاگنا ( اور فجر کی نماز ادا کرنا ) نعمتوں میں اضافے کا باعث بنتاہے * لوگوں سے خندہ پیشانی وخوش کلامی بھی رِزْق کو بڑھاتی ہے * اپنے گھرکے ماحول اور گھر کے برتنوں وغیرہ کو صاف ستھرا رکھنارِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں * پانچوں  نمازوں کی ادائیگی اور ان میں خشوع وخضوع ، نماز کے واجبات ، سنتوں اور آداب کا پوری طرح لحاظ رکھنا بھی رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ( Source )  ہے * مسجد میں اذان سے پہلے پہنچنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہے * ہمیشہ باوضورہنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہے * غیر مفید ( Useless ) اورفضول  باتوں سے بچنا بھی رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہے * رات دن اللہ پاک سے دعا مانگنا * ابتدائے دن میں گھر کے اندر بِسْمِ اللہ اور سورۂ اِخلاص پڑھ لینا * کھانے سے پہلے اور بعد کا وُضُو  ( یعنی ہاتھ منہ دھونا ) * دِین کے احکامات پر پابندی سے عمل کرتے ہوئے اللہ پاک  کی اطاعت کرنا * طہارت و پاکیزگی ( Cleanliness )  اختیارکرنا * دسترخوان پر گِرے ہوئے ٹکڑوں  کو چُن چُن کر کھانا * نمازِتَہَجُّد پڑھتے رہنا * توبہ کی کثرت کرتے رہنا اور * فجر کی سُنَّتوں  اور فرضوں  کے درمیان 70 بار اِسْتِغْفار کرنا * گھر میں  آیَۃُ الْکُرْسی پڑھنا اور بکثرت درود شریف پڑھنا * قرآن ِ کریم اوردِینی کتابیں مدرسوں کیلئے وقْف کرنا * دوسروں تک عِلْمِ دین پہنچانا اگرچہ قرآن کی ایک آیت یادِین کا ایک مسئلہ ہو ، اس سے بھی رِزْق میں خیرو برکت اور


 

 



[1]... شعب الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 74 ، حدیث : 1197۔