Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab

اُس کا سینہ نُور سے بھر دیا جاتا ہے۔  ( [1] )

اے عاشقانِ رسول ! کم کھانا سُنَّت ہے * ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بھوک سے کم کھایا کرتے تھے * آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جب تک دُنیا میں تشریف فرما رہے ، کبھی لگاتار 2راتیں پیٹ بھر کر نہ کھایا * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بھوک کے سبب پیٹ پر پتھر باندھا کرتے تھے۔

کھانے کی مِقْدَار کے متعلق اَحْکَام : * بھوک رکھ کر کھانا سُنّت ہے * جتنی بھوک ہے ، اتنا کھا لینا مُبَاح ہے  ( یعنی اس میں نہ گُنَاہ ، نہ ثواب )  * پیٹ بھر کر اتنا کھانا کہ پیٹ خراب ہونے کا گمان ہو ، حرام ہے * پیٹ بھر کر اتنا کھانا کہ پیٹ خراب ہونے کا اندیشہ نہ ہو ، مکروہ ہے * غِذَا میں اتنی کمی کر دینا کہ فرائض کی ادائیگی میں خلل آئے ، ناجائز ہے۔ ( [2] )  

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا 91صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

غم کے بادَل چَھٹیں قافلے میں چلو         خوب خوشیاں ملیں قافلے میں چلو

رب کے در پر جُھکیں ، اِلتِجائیں کریں       بابِ رحْمت کھلیں ، قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 35 ، حدیث : 469۔

[2]... بہارِ شَرِیْعت ، حصہ : 16 ، جلد : 3 ، صفحہ : 374ملخصًا ۔