Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika
بدبختی کی 4علامات
پیارے اسلامی بھائیو ! واقعی سچّی بات ہے ، دِل بگڑ جائے تو انسان کہیں کا نہیں رہتا ، دِل بگڑنا ، دِل پر زنگ ( Rust ) چڑھنا ، دِل کا سیاہ ہو جانا یہ دنیا میں سب سے بڑی سزا ( Punishment ) ہے ( [1] ) * تِرْمذی شریف کی حدیثِ پاک میں ہے ، اللہ پاک کے حبیب ، دِلوں کے طبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اِنَّ اَبْعَدَ النَّاسِ مِنَ اللَّهِ الْقَلْبُ الْقَاسِي یعنی لوگوں میں سے سخت دِل والا سب سے بڑھ کر اللہ پاک سے دُور ہے۔ ( [2] ) * ایک حدیث شریف میں ہے : 4 چیزیں بدبختی سے ہیں : ( 1 ) : آنکھوں کا جمود ( یعنی آنسو نہ نکلنا ، رونا نہ آنا ) ( 2 ) : دِل کی سختی ( 3 ) : لمبی اُمِّید ( 4 ) : دُنیا کا لالچ۔ ( [3] )
قَلب سختی میں حد سے بڑھا ہے بندہ طالِب تِرے خوف کا ہے
اِلتجائے غمِ مصطَفےٰ ہے یاخدا ! تجھ سے میری دُعا ہے
حُبِّ دُنیا میں دل پھنس گیا ہے نَفسِ بدکار حاوِی ہوا ہے
ہائے شیطاں بھی پیچھے پڑا ہے یاخدا ! تجھ سے میری دُعا ہے ( [4] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دِل کی اِصْلاح پر توجہ دیجئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! * دِل ہی اَصْل سرمایہ ہے * یہی اَصْل زِندگی ہے * دِل ہی