Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika
اللہ پاک ہمیں اولیائے کرام سے محبّت کرنے ، ان کی نگاہِ کرم کا طلب گار رہنے اور بَس نیک صحبت ہی اختیار کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
دِل کی سختی کے 3 روحانی علاج
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب مدنی پنج سُورہ میں لکھتے ہیں : ( 1 ) : جو کوئی ہر نماز کے بعد 100 مرتبہیَااللہ پڑھے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کا باطِن کُشَادہ ہو گا ( 2 ) : جو روزانہ نمازِ فجر کے بعد ہاتھ سینے پر رکھ کر 70 مرتبہ یَا فَتَّاحُ پڑھے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اُس کے دِل کا زنگ و میل دور ہو گا ( 3 ) : اور جو روزانہ کسی بھی وقت دِن میں ایک مرتبہ 7 بار یَافَتَّاحُ پڑھا کرے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کا دِل روشن ہو گا۔ ( [1] )
قَلب سختی میں حد سے بڑھا ہے بندہ طالِب تِرے خوف کا ہے
اِلتجائے غمِ مصطَفٰے ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک کام : علاقائی دورہ
پیارے اسلامی بھائیو ! دل کا زنگ دور کرنے ، گناہوں سے توبہ کرنے ، اور نیک نمازی بننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup ) ہو جائیے۔ 12 دینی