Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika
تِلاوتِ قرآن افضل ترین عبادت ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! تِلاوتِ قرآن کے کیسے کیسے فضائِل ہیں۔ کاش ! ہمیں بھی تِلاوتِ قرآن کا شوق نصیب ہو جائے۔ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ قِرَاءَۃُ الْقُرْآنِ قرآنِ کریم میری اُمَّت کی اَفْضَل ترین عبادت ہے۔ ( [1] )
دے شوقِ تلاوت ، دے ذوقِ عبادت رہوں باوُضُو میں سدا یااِلٰہی ! ( [2] )
اللہ پاک کا قُرْب دِلانے والی نیکی
حضرت فَرْوَہ بِن نَوفَل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں حضرت خَبَّاب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا پڑوسی تھا ، ایک روز میں آپ کے ساتھ مسجد کی طرف نکلا ، آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : اے شخص ! جتنا ہو سکے اللہ پاک کا قرب حاصِل کرو ! پھر خُود ہی فرمایا : اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرنے کا سب سے پسندیدہ طریقہ اُس کا کلام ( یعنی قرآنِ مجید ) ہے۔ ( [3] )
الٰہی ! خوب ديدے شوق قرآں کی تلاوت کا شرف دے گنبد ِخضرا کے سائے میں شہادت کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی خدمت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم !