Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika

یہ ہر وَقْت پیشِ نَظَر جب ہے مَنْظَر               یہاں پر تِرا دل بہلتا ہے کیوں کر

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے                     یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

عقل مند کون...؟

پیارے اسلامی بھائیو ! کاش ! ہم موت کو یاد رکھنے والے بن جائیں ، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ایک مرتبہ بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی : کون سےمومن زیادہ عقل مند ہیں؟ پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : موت کو کثرت سے یاد کرنے اور موت کے بعد کے لئے اچھی تیاری کرنے والے ، یہی لوگ زیادہ سمجھدار ہیں ۔ ( [1] )

دِلا غافل نہ ہو یکدم ، یہ دُنیا چھوڑ جانا ہے   بغیچے چھوڑ کر خالی ، زمین اندر سمانا ہے

تُو اپنی موت کو مت بھول ، کر سامان چلنے کا   زمیں کی خاک پر سونا ہے ، اینٹوں کا سرہانا ہے

جہاں کے شغل میں شاغل ، خدا کے ذکر سے غافل     کرے دعویٰ کہ یہ دنیا ، مِرا دائم ٹھکانا ہے

اللہ پاک ہمیں کثرت سے موت کو یاد کرنے والا بنائے۔ موت کو یاد کریں گے ، بار بار موت کی طرف دھیان لگائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِل کا زنگ دُور ہو گا اور فِکْرِ آخرت نصیب ہو گی۔

 ( 4 ) : صحبتِ صالحین

پیارے اسلامی بھائیو ! دِل کا زنگ دُور کرنے کا چوتھا اور عملی طور پر سب سے مُؤثِّر ( Effective ) طریقہنیک صحبت ہے۔اللہ پاک کے نیک بندوں کے پاس اٹھنے بیٹھنے ، ان کی باتیں سننے ، ان کی طرف محبّت سے دیکھنے اور ان کی سیرت اپنانے کی برکت سے اتنی


 

 



[1]... ابنِ ماجہ ،کتاب:الزہد،باب :ذکر الموت و الاستعداد لہ ،  صفحہ:690،حدیث:4259۔