Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika
قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :
بَلْٚ- رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(۱۴) ( پارہ : 30 ، سورۂ مُطَفِّفِین : 14 )
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : بلکہ ان کے کمائے ہوئے اعمال نے ان کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے ۔
دِل کا اُجْڑا چمن ہو پھر آباد کوئی ایسی ہَوا چَلا یارَبّ !
نفس و شیطان ہو گئے غالِب ان کے چُنگل سے تُو چُھڑا یارَبّ !
نِیْم جاں کر دیا گُنَاہوں نے مرضِ عصیاں سے دے شِفا یارَبّ !
واسطہ میرے پیر و مرشِد کا مجھ کو تُو متقی بنا یارَبّ ! ( [1] )
دل کا زنگ دور کرنے کے 4 طریقے
پیارے اسلامی بھائیو ! دِل پر زنگ چڑھ گیا ہو ، دِل میلا ہو گیا ہو تو اس کے علاج ( Treatment ) کے لئے * فضول گوئی سے پرہیز کیجئے ! * زیادہ ہنسنے سے بچئے بلکہ مسکرانا سُنّت ہے ، مسکرانا چاہئے ، منہ کھول کر قہقہے لگانے سے بچنا ہی بہتر ہے * زیادہ کھانے سے بچئے اور * سب سے اہم بات کہ گُنَاہ چھوڑ دیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِل صاف جائے ہو گا۔ آئیے ! دِل کا زنگ دور کرنے کے 4طریقے سنتے ہیں :
ذِکْرُ اللہ کی کثرت کرنے سے دِل کا زنگ دُور ہوتا ہے۔ حدیث شریف میں ہے ، اللہ پاک کے حبیب ، دِلوں کے طبیب صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : بےشکجیسے لوہے ( Iron ) پر زنگ چڑھتا ہے ، ایسے ہی دِل بھی زنگ آلود ہو جاتے ہیں۔عرض کی گئی : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم !