Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika
بِلاواسطہ ذِکْرُ اللہ ہے ، اس کے مَحْبُوبوں کا مَحبَّت سے چرچا کرنا بِالواسطہ اللہ کا ذِکْر ہیں۔ ( [1] )
بہر حال ! یہ ساری ذِکْرُ اللہ کی صُورتیں ( Types ) ہیں ، کوشش کرنی چاہئے کہ ہم ہر وقت ہی کسی نہ کسی طرح ذِکْر و فِکْر میں مَصْرُوف رہیں۔
غلام کو بادشاہ بنانے والا عَمَل
مشہور صُوفی بزرگ حضرت مولانا روم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :
گَرْ تُوْ خَوَاہِی زِیْسْتَنْ بَاآبْرُوْ ذِکْرِ اُوْ کُنْ ذِکْرِ اُوُ کُنْ ذِکْرِ اُوُ
ہَرْ گَدَا رَا ذِکْرِ اُوْ سُلْطَاں کُنْدْ ذِکْرِ اُو بَس زَیْوَرِ اِیْمَاں بَوَد
ہَرْ کِہْ ِدیْوَانَہ بَوَدْ دَرْ ذِکْرِ حَقْ زِیْرِ پَائِشْ عَرْشْ وکُرْسِی نُہ طَبَق
مفہوم : باعزّت زِندگی گُزارنا چاہتے ہو تو ذِکْرُ اللہ کرو ! ذِکْرُ اللہ کرو ! ذِکْرُ اللہ کرو ! اللہ کا ذِکْر بھکاری کو بادشاہ بنا دیتا ہے ، خلاصہ یہ کہ ذِکْرُ اللہ ایمان کا زیور ہے ، جو اللہ کے ذِکْر میں دیوانہ ہو جائے ، عرش وکرسی اور تمام طبقات اس کے زیرِ پا ہوتے ہیں۔
اللہ پاک ہمیں کثرت سے ذِکْرُ اللہ کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
( 2 ) : تلاوتِ قرآن
پیارے اسلامی بھائیو ! دِل کا زنگ دُور کرنے والا دوسرا نیک عَمَل ہے : قرآنِ کریم کی تلاوت۔قرآنِ کریم میں غور و فِکْر کرتے ہوئے ، پُوری توجہ کے ساتھ ، تِلاوت کے ظاہِری باطنی آداب کا خیال رکھتے ہوئے تلاوت کی جائے ، تِلاوت کرنے والا بوقتِ تلاوت یہ تَصَوُّر