Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika

Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika

اَفْضَل عَمَل کون سا ہے؟فرمایا : تم پر لازم ہے کہ حالّ مُرْتحِلْ ( یعنی منزل پر پہنچ کر پھر سَفَر شروع کر دینے والے ) بَن جاؤ ! اس نے عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! حالّ مُرْتَحِل کیا ہے؟فرمایا : وہ صاحِبِ قرآن ہے جو قرآنِ کریم کو اِبتدا سے پڑھنا شروع کرتا ہے اور آخر تک پہنچ جاتا ہے ، جب قرآنِ کریم مکمل کر لیتا ہے تو دوبارہ اِبتدا سے شروع کرتا ہے ، جب بھی وہ اپنی منزل پر پہنچتا ہے ، دوبارہ سَفَر شروع کر دیتا ہے۔ ( [1] )

اللہ پاک ہمیں حالّ مُرْتَحِل بننے ( یعنی بار بار قرآنِ کریم مکمل کرنے ، ایک بار مکمل پڑھ کر دوبارہ شروع کرنے اور ایسے ہی زِندگی گزار دینے ) کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔  

 ( 3 ) : موت کی یاد

پیارے اسلامی بھائیو ! دِل کا زنگ دور کرنے والا تیسرا نیک عمل ہے : موت کو یاد کرنا۔ جی ہاں ! موت کو یاد کرنے سے بھی دِل کا زنگ دور ہوتا ہے۔ امام اِبْنِ ابی دُنیا رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : ایک مرتبہ ایک عورت حضرت عائشہ صِدِّیقہ ، طیبہ ، طاہِرہ  رَضِیَ اللہ عنہ ا کی خدمت میں حاضِر ہوئی اور دِل کی سختی کی شکایت کی۔ حضرت عائشہ صِدِّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہ ا نے فرمایا : اَکْثِرِیْ ذِکْرَ الْمَوْتِ یعنی موت کو کَثْرت سے یاد کیا کرو !

چند دِن کے بعد وہ عورت دوبارہ واپس آئی اور حضرت عائشہ صِدِّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہ ا کا شکریہ ادا کیا ( کہ میں نے آپ کے بتائے ہوئے نسخے پر عَمَل کیا تو اللہ پاک کا فضل ہوا ، موت کی یاد رنگ لائی اور دِل کی سختی دُور ہو گئی ) ۔ ( [2] )

معلوم ہوا؛ موت کی یاد سے دِل کا زنگ بڑی تیزی سے اُترتا ہے ، اس لئے ہمیں


 

 



[1]...ترمذی، کتاب القراءت، صفحہ:684، حدیث:2948۔

[2]...موسوعۃ  امام ابن ابی الدنیا، باب ما یعین ذکر الموت، جلد:5، صفحہ:442، حدیث:156۔