Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika
وہ تو نہایت سَستا سودا ، بیچ رہے ہیں جنت کا
ہم مُفْلس کیا مَول چکائیں ، اپنا ہاتھ ہی خالی ہے ( [1] )
وضاحت : اللہ پاک اور رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم جنت کا نہایت سستا سودا کر رہے ہیں ، افسوس .. ! ! بدلے میں دینے کے لئے ہمارے پاس کوئی عمل نہیں ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [2] )
اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے ! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے ! * رضائے الٰہی کے لئے پورا بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
رَجَبُ المُرَجَّب کے چند فضائل
پیارے اسلامی بھائیو ! رَجَبُ الْمُرَجَّب کا پیارا مہینا تشریف لا چکا ہے۔ یہ بہت بابرکت مہینا ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : رَجَبٌ شَہْرُ اللہ تَعَالٰی