Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika
وَ شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَہْرُ اُمَّتِیْ۔یعنی رجب اللہ پاک کا مہینا ہے ، شعبان میرا مہینا ہے اور رمضان میری اُمّت کا مہینا ہے۔ ( [1] ) روایات میں ہے ، جب رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمد ہوتی تو پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم یہ دُعا فرمایا کرتے تھے ( [2] ) ( آئیے ! ہم بھی ادائے سُنّت کی نیت سے یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں ) :
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
یعنی اے اللہ پاک ! تُو ہمارےلئے رَجَب اور شعبان میں بَرَکتیں عطا فرما اور ہمیں رَمَضان تک پہنچا۔ ( [3] )
اللہ پاک ہمیں اس ماہِ محترم کا ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کسی عربی شاعِر نے کہا ہے :
بَیِّضْ صَحِیْفَتَکَ السَّوْدَاءَ فِیْ رَجَبٍ بِصَالِحِ الْعَمَلِ الْمُنْجِی مِنَ اللہبِ ( [4] )
وضاحت : رَجَبُ الْمُرَجَّب میں اپنا کالا کالا ، گُنَاہوں سے بھرا ہوا اَعْمَال نامہ چمکا لو... ! ! کیسے؟ نیک اَعْمَال کر کے۔کون سے نیک اَعْمَال؟ وہی جو جہنّم کی بھڑکتی آگ سے نجات دلاتے ہیں۔
عِبَادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دِل
رَجَب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولیٰ ! ( [5] )
آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم