Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat
بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ بھی صحابہ و اَہْلِ بیت سے محبّت کرنے والے تھے * حضرت امیر ِمُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ کے پاس بھی پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے تَبَرُّکات تھے ، حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ نے بھی تَبَرُّکاتِ مصطفےٰ سنبھال کر رکھے ہوئے تھے * اور قربان جائیے ! حضرت امیرِ معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ نے بھی آخری وقت تَبَرُّکاتِ مصطفےٰ قبر میں رکھنے کی وَصِیَّت فرمائی ، اسی طرح حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ نے بھی اپنی قبر میں تَبَرُّکاتِ مصطفےٰرکھنے کی وَصِیَّت فرمائی۔
غرض؛ ان دونوں بلند رُتبہ شخصیات کی پاکیزہ سیرتوں کے بہت سارے پہلو ہیں جو آپس میں ملتے ہیں۔ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ان دونوں شخصیات کا عرسِ پاک رَجَبُ الْمُرَجَّب میں ہوتا ہے ، حضرت امیرِ مُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ کا وِصَال مبارک 22 رَجَب کو ہوا ، لہٰذا 22 رَجَب کو یومِ امیر ِمُعَاویہ منایا جاتا ہے ، اسی طرح حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ کا وِصال مبارک 25 رَجَب کو ہوا ، لہٰذا 25 رَجَب کو یومِ عمر بن عبد العزیز منایا جاتا ہے۔
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے اسلامِک ریسرچ سنٹر ( اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ ) کو ان دونوں بُلند رُتبہ شخصیات کی سیرت پر کتابیں لکھنے کی سَعَادت حاصِل ہوئی ہے : ( 1 ) : فیضانِ امیر ِمُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ اور ( 2 ) : حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیز کی 425 حکایات ، یہ دونوں کتابیں مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے ! خُود بھی پڑھیئے ! گھر والوں کو بھی پڑھائیے ! اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
آئیے ! یومِ امیر ِمُعَاویہ اور یومِ عمر بن عبد العزیز کی مناسبت سے ان دونوں بلند رُتبہ شخصیات کا ذِکْرِ خیر کرتے ، سنتے ہیں :