Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
کھڑے ہونا چاہو تو اپنا منہ دھوؤ اور كہنیوں تک ہاتھ اور سروں کا مسح کرو اور گٹوں تک پاؤں دھوؤ اور اگر تمہیں نہانے کی حاجت ہو تو خوب ستھرے ہو لو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں کوئی قضائے حاجت سے آیا یا تم نے عورتوں سے صحبت کی اور ان صورتوں میں پانی نہ پایا تو پاک مٹی سے تیمم کرو تو اپنے منہ اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرو اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کچھ تنگی رکھے ہاں یہ چاہتا ہے کہ تمہیں خوب ستھرا کر دے اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دے کہ کہیں تم احسان مانو۔
اس آیتِ کریمہ میں پانی نہ ملنے کی صُورت میں تَیَمُّمکی اجازت دی گئی ، اس پر صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان نے فرمایا : مَا ھِیَ بِاَوَّلِ بَرَکَتِکُمْ یَا آلَ اِبِی بَکْریعنی اے اولادِ ابو بکر رَضِیَ اللہ عنہ ! یہ تمہاری پہلی برکت نہیں ہے ( مطلب یہ کہ مسلمانوں کو تمہاری بہت سی برکتیں پہنچی ہیں ) ۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! ویسے تو اس آیتِ کریمہ میں بہت سارے مدنی پھول ہیں ، بطورِ خاص اس میں 2 باتیں بیان ہوئیں؛ ( 1 ) : وُضُو کے 4 فرائض بیان ہوئے ( 2 ) : پانی سے وُضُو کرنے اور پانی نہ ملے تو مٹی سے تیمم کرنے کا حکم دیا گیا۔