Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail

Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail

کیا : جی ہاں مولیٰ ! ہمیں تیری مغفرت و رضا ملنے سے بڑھ کر کسی چیز کا شوق نہیں۔  اس پر اللہ پاک نے فرمایا : عرش کے نیچے ایک نہر ہے ، جسے نَھْرُ الْحَیْوَان کہا جاتا ہے ، وہاں چلے جاؤ ! فرشتے وہاں پہنچ گئے۔اللہ پاک نے فرمایا : پہنچوں تک ہاتھ دھو لو ! فرشتوں نے ہاتھ دھو لئے۔اللہ پاک نے فرمایا : تَمَضْمَضُوا ثَلَاثًا3 مرتبہ کلی کرو ! فرشتوں نے کلی کر لی۔ اللہ پاک نے فرمایا : اِسْتَنْشِقُوْا ثَلَاثًا  3بار ناک میں پانی چڑھاؤ ! فرشتوں نے ایسا ہی کیا۔ پھر فرمایا : چہرے دھو لو ! فرشتوں نے چہرے دھو لئے۔اب حکم ہوا : کہنیوں سمیت ہاتھ دھو لو ! فرشتوں نے بازو بھی دھو لئے۔پھر حکم ہوا : سر کا مسح کرو ! سر کا مسح بھی کر لیا۔آخر میں حکم ہوا : اب اپنے پاؤں بھی دھو لو ! فرشتوں نے پاؤں بھی دھو لئے۔

 ( یہ سب اعضا فرشتوں کے بھی ہیں مگر کیسے ہیں ، یہ اللہ پاک ہی بہتر جانتا ہے ) بہر حال ! جیسے جیسے حکم ہوا ، فرشتوں نے ویسے ویسے کر لیا ، پھر اللہ پاک نے فرمایا : اب یُوں کہو !

سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْک

فرشتوں نے ایسے ہی کہا۔ جب سب کچھ کر چکے تو فرشتوں نے عرض کیا : اے رَبُّ العالمین ! یہ جو ہم نے کیا یہ کیا ہے ؟ اللہ پاک نے فرمایا : اے فرشتو ! جو بھی صاحِبِ ایمان یہ کرے  گا جیسے تم نے کیا ، میں اسے اپنی مغفرت و رضا سے نوازوں گا ، جب وہ ہاتھ دھوئے تو اس کے ہاتھوں کے ، کلی کرے تو مُنہ کے اندر کے ، ناک میں پانی ڈالے تو ناک کے ، چہرہ دھوئے تو چہرے کے ، پاؤں دھوئے تو پاؤں کے گُنَاہ جھڑ جاتے ہیں  اگرچہ زمین سے آسمان تک ہی کیوں نہ ہواور جب وہ سر کا مسح کرتا ہے تو میری رحمت اس کو ڈھانپ لیتی ہے۔ فرشتوں نے عرض کیا : اے اللہ پاک ! کیا یہ ہمارے لئے خاص ہے ؟ فرمایا : یہ