Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
70 ہزار درود شریف کا ثواب ملتا ہے۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کی اُمّتِ محبوب پر کرم نوازیاں دیکھئے ! جو بندہ ایک مرتبہ درود شریف پڑھے ، روایات کے مطابق اسے 10 نیکیاں ملتی ہیں ، 10 گُناہ معاف ہوتے ہیں اور 10 درجات بلند کئے جاتے ہیں۔ یہی کرم نوازی کتنی عظیم ہے کہ ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اتنا ثواب ملے ، پھر اس پر مزید کرم بالائے کرم یہ کہ کئی ایسے درود شریف ہیں ، جنہیں صِرْف ایک مرتبہ پڑھنے سے صِرْف ایک درود شریف کا نہیں بلکہ کئی ہزار درود شریف کا ثواب ملتا ہے ، کتابوں میں کئی ایسے درود شریف لکھے ہیں ، ایک درودِ لکھی ہے ، اسے پڑھنے سے ایک لاکھ درود شریف کا ثواب ملتا ہے اور حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ نے پتھر پر لکھا ہوا جو درود شریف دیکھا ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے خواب میں تشریف لا کر بتایا کہ اسے ایک مرتبہ پڑھنے سے 70 ہزار درود شریف کا ثواب ملتا ہے۔ سُبْحٰنَ اللہ !
کاش ! ہم ان کرم نوازیوں کی قدر کر پائیں۔ ہمارے پِیر حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : لوگو ! مسجد کو لازِم پکڑ لو اور نبئ رحمت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر کَثْرت سے درود شریف پڑھا کرو ! ( [2] )
پڑھتا رہوں کثرت سے درود ان پہ سدا میں اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے ( [3] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد