Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کے رسالے وُضُو کا طریقہ میں لکھی ہیں ، وہاں سے دیکھ کر یاد کر لیجئے ! اور ان پر عَمَل کر کے ثواب کمائیے ! * جب بھی وُضُو کریں ، اس سے پہلے نیّت کر لیجئے کہ پاکی حاصِل کرنے اور ثواب کمانے کے لئے وُضُو کرتا ہوں۔ یاد رکھئے ! نِیَّت کئے بغیر بھی اگرچہ وُضُو ہو جائے گا مگر ثواب نہیں ملے گا * اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : وُضُو کے لئے نِیَّت کرنا سُنّتِ مؤکدہ ہے ، لہٰذا نِیَّت نہ کرنے کی عادَت بنا لی تو گُنَاہ ہو گا۔ ( [1] ) * حدیثِ پاک میں ہے : جس نے بسم اللہ کہہ کر وُضو کیا اس کاسر سے پاؤں تک سارا جسم پاک ہو گیا اور جس نے بغیر بسم اللہ کہے وُضو کیا اُس کا اُتنا ہی بدن پاک ہو گا جتنے پر پانی گزرا۔ ( [2] ) * ایک حدیثِ پاک میں ہے : جب تم وُضوکر و توبِسْمِ اللہ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ لیا کرو جب تک تمہارا وُضو باقی رہے گا اُس وَقْت تک تمہارے فِرِشتے ( یعنی کِراماً کاتِبِین ) تمہارے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔ ( [3] ) لہٰذا جب بھی وُضُو کریں ، ابتدا میںبِسْمِ اللہ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہ پڑھنا ہرگز مت بھولیں۔وُضُو کے بعد کی دُعائیں بھی یاد کر لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کا بھی ثواب ملے گا۔ * حدیثپاک میں ہے : جس نے اچّھی طرح وُضو کیا اور پھر آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اورکَلِمۂ شہادت پڑھا اُس کے لئے جنّت کے آٹھوں درواز ے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے چاہے اندر داخِل ہو۔ ( [4] ) * ایک حدیث شریف میں ہے : جو وُضو کے بعد ایک مرتبہ سُوْرَۃُ الْقَدْرپڑھے تو وہ صِدِّیقین میں سے ہے اور جو 2