Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
مرتبہ پڑھے تو شُہدا میں شمار کیا جائے اور جو 3 مرتبہ پڑھے گا تو اللہ پاک میدانِ محشر میں اسے اپنے انبیا کے ساتھ رکھے گا۔ ( [1] ) لوٹے وغیرہ سے وضو کرنے کے بعد بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینے میں شفا ہے۔ ( [2] ) ایک حدیث میں روایت کیا گیا کہ مؤمن کے وضو سے بچا ہوا پانی پینا 70 بیماریوں سے شفا ہے اور ان بیماریوں کا کم سے کم درجہ غم ہے ۔ ( [3] )
حُجَّۃُالاسلام امام محمد غزالی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : * بندۂ مؤمن کو چاہئے کہ جب چہرہ دھوئے تو نِیّت کرے کہ دُنیا سے مُنہ پھیر کر ہمیشہ رَبِّ کریم کی جانِب مُتَوَجِّہ رہوں گا ( [4] ) * جب ہاتھ دھوئے تو نِیّت کرے کہ گُنَاہوں سے بچوں گا تاکہ اعمال نامہ سیدھے ہاتھ میں ملے * سَر کا مسح کرے تو نِیّت کرے کہ ہمیشہ عاجزی سے سَر جھکائے رکھوں گا ، کبھی تکبر نہ کروں گا کہ آخرت خاص ان کے لئے ہے ، جو دُنیا میں بڑائی نہیں چاہتے * اسی طرح جب پاؤں دھوئے تو نِیّت کرے کہ کبھی گُنَاہ کی طرف نہ چلوں گا اور اس دِن کو یاد کرے کہ جب انہی قدموں پر چل کر اللہ کریم کے حُضُور پیش ہونا ہے۔ یونہی پُل صراط پر چلنا بھی یاد کرے۔ ( [5] ) * وُضُو کر چکے ، اب اگر مکروہ وقت نہیں ہے تو 2 رکعت تَحَیَّۃُ الْوُضُوء بھی پڑھ لیجئے کہ حدیثِ پاک میں ہے : دو عالَم کے مالک و مختار ، مکی مدنی سرکار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ایسا کوئی مسلمان نہیں جو وُضُو کرے تو اچھا کرے پھر کھڑے ہو کر