Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza
فرمائے ہیں ، آپ فرماتے ہیں : جانور اللہ پاک کا ذکر کثرت سے کرتے ہیں ، اللہ پاک قرآن مجید میں فرماتا ہے :
وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ ( پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل : 44 )
ترجَمہ کنزُ الایمان : اور کوئی چیز نہیں جو اسے سراہتی ( تعریف کرتی ) ہوئی اس کی پاکی نہ بولے۔
پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے فرمان کا خُلاصہ ہے : کتنے جانور ایسے ہیں جو انسانوں سے بہتر اور ان سے زیادہ ذِکْرُ اللہ کرنے والے ہیں۔ ( [1] )
اس سے معلوم ہوا ؛ مجموعی طَور پر جانور انسانوں کی نسبت زیادہ ذِکْرُ اللہ کرتے ہیں ، ہاں ! انسانوں میں بھی ایسے ہیں جو بہت کثرت سے اللہ پاک کا ذِکْر کرتے ہیں مگر انسانوں کی ایک تعداد ہے جو غفلت کا شکار رہتے ہیں جبکہ جانور عموماً اللہ پاک کا ذِکْر کرنے والے ہی ہوتے ہیں۔ چنانچہ اللہ پاک نے ہمیں جانوروں کی قربانی کرنے کا حکم دیا ، اس میں حکمت یہ ہے کہ گوشت کھانے سے عقل بڑھتی ہے ، جسم کی قُوّت و طاقت میں اِضَافہ ہوتا ہے اور گوشت کی یہ خاصِیَّت ہے کہ یہ انسان کی طبیعت پر اَثَر انداز ہوتا ہے۔
چنانچہ ہم پر حلال جانوروں کی قربانی لازِم قرار دی گئی ، تاکہ ہم ان ذِکْرُ اللہ کرنے والے جانوروں کا گوشت کھائیں ، اس سے ہماری عقل بڑھے ، جب ذِکْرُ اللہ کرنے والے جانور کے گوشت کے ذریعے عقل بڑھے گی تو وہ عقل نیکی کی طرف زیادہ مائل ہو گی ، اس میں فتور کم آئے گا ، ایسی عقل اچھی سوچ والی ہو جائے گی۔
یُونہی ذِکْرُ اللہ کرنے والے جانور کا گوشت ہمارے جسم کا حِصّہ بنے گا ، ہماری طبیعت