Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza
کا حِصّہ بنے گا تو اس سے غفلت زائِل ہو گی اور انسان کثرت سے ذِکْرُ اللہ کرنے والا بن جائے گا۔ ( [1] )
علامہ ابن رجب حنبلی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ یہ مدنی پھول ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں : جو بندہ اللہ پاک کی اطاعت کرنے والے ، ذکر اللہ کی کثرت کرنے والے ، ان جانوروں کو ذبح کرے ، پھر ان کا گوشت کھائے ، پھر اس گوشت سے جو طاقت حاصل ہو ، اس طاقت کو گناہوں میں صَرْف کر دے تو اس نے گویا معاملہ الٹا کر دیا ، شکر کی بجائے ناشکری کی ، ایسے نادان سے تو جانور بہت درجے بہتر ہیں ۔ ( [2] )
اے عاشقانِ رسول ! مقامِ عِبْرت ہے ! یہ جانور جو قربانی کے روز ذبح کیے جاتے ہیں ، ان کا گوشت امیر ، غریب سب کھاتے ہیں ، حق یہ بنتا ہے کہ یہ گوشت کھا کر جو توانائی حاصل ہو * اس سے ہمارا ذِکْرُ اللہ کرنے کا ذہن بنے * نیکیوں کی طرف دل راغب ہو * اُس طاقت کو نماز کے لئے صرف کیا جائے * تلاوتِ قرآن پر صرف کیا جائے * اس طاقت کو نیکی کی دعوت عام کرنے میں صرف کیا جائے * اس طاقت کو نیک اعمال پر صرف کیا جائے مگر افسوس ! ہمارے ہاں ایک تعداد ہے جو مہنگے سے مہنگے جانور کی قربانی کرتے ہیں ، گوشت بھی کھاتے ہیں مگر عبرت نہیں لیتے ، قربانی کے دِن بھی نمازیں قضا کر رہے ہوتے ہیں ، فلموں ڈراموں اور مختلف گناہوں بھرے فنگشنز ( Functions ) میں عید کا دِن گزارتے اور یومِ عِیْد کو اپنے حق میں یومِ وَعِیْد بنا لیتے ہیں۔