Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)
سُوار صاحِب صحابئ رسول رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے پاس آیا۔ صحابئ رسول رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اُس آنے والے سے پوچھا: اے عظیم شخص! آج اس مصیبت میں تم نے میری مدد کی، تم کون ہو؟ سُوار نے کہا: میں اللہ پاک کے فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہوں اور چوتھے آسمان سے آپ کی مدد کے لئے آیا ہوں۔
جنّتی صحابی حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں: جو شخص وُضو کرے اور 4رکعت نماز پڑھ کر انہی کلمات کے ذریعے دُعا کرے جن کلمات سے اُن صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے دُعا مانگی تو اُس کی دُعا قبول کی جاتی ہے۔([1])
اے عاشقانِ رسول ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی بلند شان و عظمت دیکھئے کہ اُن صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اَسْمَاءِ حُسنیٰ کے ذریعے دُعا کی تو چوتھے آسمان کا فرشتہ اُن کی مدد کے لئے آ گیا۔ سُبْحٰنَ اللہ! سُبْحٰنَ اللہ!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی یہ عادَت بنا لینی چاہئے کہ جب بھی کوئی مشکل ہو، پریشانی ہو، تنگ دستی ہو، بیماری ہو، قرض داری ہو تو اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہو جائیں، اُس کے پیارے پیارے اَسْمَاءُ الحُسنیٰ کے ذریعے دُعا مانگیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک ہماری دِلی مرادوں پر نظرِ کرم فرمائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد