Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)

فرمایا: تمہیں مال چاہئے، میرا سارا مال لے لو اور مجھے جانے دو، مجھے قتل کرنے سے تمہیں کیا فائدہ ہو گا؟ ڈاکو بولا: میں تمہارا مال تو لُوں گا ہی مگر تمہیں قتل بھی ضرور کروں گا۔  

اتنا کہنے کے بعد جب وہ ڈاکو حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھا تو صحابئ رسول رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے کہا: اگر تم میرے قتل کا ارادہ کر ہی چکے ہو تو مجھے تھوڑی مہلت دو تاکہ میں اپنے رَبِّ کریم کی بارگاہ میں سجدہ کر لوں۔   ڈاکو بولا: جو کرنا ہے جلدی کرو، میں تمہیں قتل ضرور کروں گا۔ اب صحابئ رسول رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے وُضو کیا، 4 رکعت  نماز پڑھی، پھر سجدہ کی حالت میں اللہ پاک کی بارگاہ میں یُوں دعا کی:

یَا وَدُوْدُ! یَا ذَاالْعَرْشِ الْمَجِیْد! یَا فَعَّالُ لِّمَا یُرِیْدُ! اَسْئئَلُکَ بِعِزِّکَ الَّذِیْ لَا یُرَامُ وَمُلْکِ الَّذِیْ لَایُضَامُ ، بِنُوْرِکَ الَّذِیْ مَلَأَ اَرْکَانَ عَرْشِکَ اَنْ تَکْفِیَنِیْ شَرَّ ھٰذَا اللِّصِّ، یَا مُغِیْثُ اَغِثْنِیْ! یَا مُغِیْثُ اَغِثْنِیْ! یَا مُغِیْثُ اَغِثْنِیْ!

ترجمہ: اے ودُود! اے عرشِ مجید کے مالِک! اے وہ کہ ہمیشہ جو چاہے کرنے والا ہے، تیری عِزَّت جس کی کوئی انتہا نہیں، میں تیری اسی عِزَّت کاواسطہ دیتا ہوں، اے ایسی بادشاہت کے مالِک! جس پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا، وہ نُور جس سے تیرا عرش روشن ہے، میں تجھے اس نُور کا واسطہ دیتا ہوں، اے میرے پاک پروردگار! مجھے اس ڈاکو کے شَر سے محفوظ فرما۔ اے مدد کرنے والے! میری مدد فرما، اے مدد کرنے والے! میری مدد فرمایا۔ اے مدد کرنے والے میری مدد فرما۔

صحابئ رسول رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے بڑی عاجزی و انکساری کے ساتھ گڑگڑا کر 3 مرتبہ اس طرح دُعا کی، ابھی آپ دُعا سے فارِغ بھی نہ ہوئے تھے کہ اچانک ایک صاحِب گھوڑے پر سُوار، ہاتھ میں نیزہ لئے ظاہِر ہوئے اور ایک ہی وار میں  ڈاکو کا کام تمام کر دیا۔  پھر وہ گھوڑے