Aal e Nabi Ke Fazail

Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail

محبت اہل بیت عزت میں اضافے کا سبب

حضرت ابو نصر بِشر بن حارث حافی رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے ایک بار خوا ب میں حضور نبی رحمت، شفیع امت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مجھ سے ارشادفرمایا:اے بشر! کیاتم جانتے ہوکہ اللہ پاک نے تمہیں تمہارے ہم زمانے کے اولیا سے زیادہ بلند مرتبہ کیوں عطا فرمایا؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!میں نہیں جانتا۔توآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشادفرمایا : اس لئے کہ تم میری سنت کی پیروی کرتے ہو، نیک لوگوں کی خدمت کرتے ہو، اپنے مسلمان بھائیوں کی خیرخواہی (یعنی انہیں نصیحت) کرتے ہو اور (سب سے بڑھ کر اہم بات) میرے صحابہ کرام اورمیرے اہلِ بیت اطہار (رَضِیَ اللہُ عنہم) سے محبت کرتے ہو۔ یہی وہ سبب ہے کہ جس نے تمہیں نیک لوگوں کی منازل تک پہنچا دیاہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے!اَوْلادِ مصطفےٰ سے محبّت کی کیسی نِرالی شانیں ہیں، جو اس محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے، وہ شہید ہے، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے، اس کے لئے بخشش ہے، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے ، وہ کامِل ایمان والا ہے، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے اسے جنّت کی خوشخبری   دی جاتی ہے، جو آلِ نبی کی محبت کے ساتھ دُنیا سے جائے، اسے عزّت کے ساتھ جنّت میں داخلہ ملے گا، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے، اس کی قبر میں جنّتی دروازے کھلیں گے، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے، رحمت کے فرشتے اس کی قبر پر زیارت کے لئے آتے ہیں اور جو آلِ رسول کے ساتھ محبّت کرنے والا ہے، اس کو پُل


 

 



[1]...رسالہ قشیریہ،باب فی ذکر مشایخ ھذہ الطریقہ، ابو نصر بشر بن ...الخ ، صفحہ:31۔