Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
ضروری ہے۔گھر کے اندر ناچاقی کو ختم کرنے،گھر میں اتفاق و اتحاد کی فضا قائم رکھنے اور دینی ماحول بنانے کا ایک مؤثر ترین ذریعہ” گھر درس“ بھی ہے۔” گھر درس“وہ نیک عمل ہے جس کی ترغیب امیراہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی نے72نیک اعمال میں اِرشاد فرمائی ہے،چنانچہ
نیک عمل نمبر 23 ہے : کیا آج آپ کے ہاں گھر درس ہوا؟ یا کسی عذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا؟
یہ ایسا نیک عمل ہے کہ اس پر عمل کرنے کی برکت سے ہمارے گھروں میں دینی ماحول بھی قائم ہوگا اور ہماری اور ہمارے گھر والوں کی اصلاح بھی ہوتی رہے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تعظیم سادات کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1)فرمایا:جو میرے اَہلِ بَیْت میں سے کسی کے ساتھ اچّھا سُلوک کرےگا،میں روزِ قِیامت اِس کا صِلہ(بَدْلَہ) اُسے عطا فرماؤں گا۔(جامع صغیر، ص۵۳۳، حدیث:۸۸۲۱)(2) فرمایا:جو شخص اَوْلادِ عَبْدُ الْمُطَّلِب میں سے کسی کے ساتھ دُنیا میں نیکی(بھلائی)کرے اُس کا صِلہ(بَدْلَہ) دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ روزِ قِیامت مجھ سے مِلے گا۔(تاریخ بغداد،۱۰/ ۱۰۲،حدیث:۵۲۲۱) *ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،ص۲۷۷)*ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے