Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
عظمت، ص۱۷)*سادات کی تعظیم ہماری شفاعت فرمانے والے آقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم ہے۔(فتاویٰ رضویہ ،٢٢/٤٢٣ ماخوذا)۔ (سادات کرام کی عظمت، ص۸) *استاد بھی سیِّد کومارنے سے پرہیز کرے۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۴)*ساداتِ کرام کو ایسے کام پر ملازم رکھا جا سکتا ہے جس میں ذِلَّت نہ پائی جاتی ہو البتہ ذِلَّت والے کاموں میں انہیں ملازم رکھنا جائز نہیں۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۲)*سیِّد کی بطورِ سیِّد یعنی وہ سیِّد ہے اِس لئے توہین کرنا کُفر ہے۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” ستاروں کو دیکھتے وقت کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:
رَبَّنَا مَاخَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ؕ(پ4،آل عمران :191)
ترجمہ : ترجمہ: اے ہمارے ربّ! تونے اس کو بے کار نہ بنایا۔ پاکی تیرے لیے، پس ہمیں دوزخ کی آگ سے بچالے۔ (خزینہ ٔرحمت ،ص 70)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔