Aal e Nabi Ke Fazail

Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail

صِراط پر اَمَن دیا جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں بھی یہ پاکیزہ محبّت نصیب فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اولادِ اطہار کی تعداد

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا ! آلِ نبی کی مَعْرِفت (یعنی پہچان مثلاً ان کے بارے میں معلومات حاصِل کرنا، ان کی قدر پہچاننا وغیرہ) دوزخ سے نجات کا ذریعہ ہے۔آئیے! اَولادِ مصطفےٰ کے متعلق تھوڑی سی معلومات حاصل کرتے ہیں:

 عُلَماءِ کرام کا اتفاق ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شہزادیاں  4 ہی ہیں (نہ 3 ہیں، نہ 5)۔  البتہ شہزادوں کی تعداد میں اختلاف  ہے۔ زیادہ تَر عُلَمائے کرام یہ فرماتے ہیں کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَوْلادِ پاک کی تعداد 7 ہے۔ ان میں 4 شہزادیاں ہیں: (1):حضرت زینب (2):حضرت رقیہ (3):حضرت اُمِّ کلثوم اور (4): حضرت فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ عنہن۔ اور 3 شہزادے ہیں:  (5): حضرت قاسِم (6):حضرت عبد اللہ اور (7):حضرت ابراہیم رَضِیَ اللہُ عنہم۔

حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سب شہزادے چھوٹی عمر ہی میں وفات پا گئے تھے جبکہ شہزادیاں زیادہ عرصے تک زِندہ رہیں، حضرت زینب، حضرت رقیہ اور حضرت اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللہُ عنہن تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ظاہِری زندگی مبارک ہی میں وفات پا گئی تھیں، چوتھی شہزادی حضرت فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ عنہا آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وِصَالِ ظاہِری کے بعد تک زندہ رہیں، پہلی تینوں شہزادیوں کی اولاد سے نسل آگے نہ بڑھ سکی صِرْف حضرت فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ عنہا  ہی سے آگے اَوْلاد چلی۔ اب دُنیا میں جتنے سید ہیں،