Aal e Nabi Ke Fazail

Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail

اولادِ مصطفےٰ روزِ قیامت کہاں ہو گی؟

الحمد للہ!سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اولادِ پاک جس طرح دنیا میں سردار ہے، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!آخرت میں بھی پُرسکون وباوقار، جہنم سے دُور اور جنت کی حق دار ہو گی۔ پارہ 27، سُوْرَةُ الطُّوْر کی آیت 21 میں ارشادِ رَبُّ الْعِبَاد ہے:

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍؕ- (پارہ: 27، الطور:21)  ترجمہ کَنْزُ العرفان: اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی (جس) اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی تو ہم نے ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملا دیا اور ان (والدین) کے عمل میں کچھ کمی نہ کی۔ 

تفسیر نور العرفان میں ہے: یعنی اگر مومنوں کی اولاد مومن ہو تو ہم اولاد کو جنت میں اس کے ماں باپ کے ساتھ رکھیں گے، علیحدہ   نہ کریں گے۔ اس سے مَعْلُوم ہوا کہ ماں باپ کے وسیلہ سے اولاد کے درجے بلند ہوتے ہیں۔ حضور  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اولاد نبی نہیں مگر حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ جنت میں ہو گی، وسیلہ ثابِت ہوا۔ یہ بھی مَعْلُوم ہوا کہ جنتی آدمی اپنے بال بچوں کے ساتھ جنت میں رہے گا، اس طرح کہ اگر باپ کا درجہ ادنیٰ ہے اور اولاد کا اعلیٰ تو باپ کو ترقی  دے کر اولاد کے پاس پہنچایا جائے گا۔ لہٰذا اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم! بی بی آمنہ خاتون، حضرت عبد الله (رَضِیَ اللہُ عنہما) اور حضور (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) کی اولاد حضور (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) کے ساتھ ہوں گے۔([1])

اہل بیت دنیا بھر کے لیے امان ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! اَہْلِ بیتِ پاک کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی


 

 



[1]...تفسیر نور العرفان، پارہ:27، الطور، زیرِ آیت:21۔