Aal e Nabi Ke Fazail

Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail

آپ جیسا کوئی ہو سکتا نہیں

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رہے! خُون حرام ہے   ، انسان تو انسان کسی حلال جانور کا بھی خُون پینا جائِز نہیں ہے کیونکہ خُون ناپاک ہوتا ہے مگر ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نِرالی شان ہے، آپ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بےمثل وبےمثال   ہیں، آپ کا خُون مبارک ناپاک نہیں ہے، کئی ایک صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان  نے جسمِ پاک سے نکلاہوا خُون مبارک پیا ہے اور پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس سے منع نہیں فرمایا۔ شارِح بُخاری علامہ بدر الدین عینی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں: (آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے خون مُبَارَک کا حکم عام انسانوں جیسا نہیں اور) جس قول سے یہ لازِم آئے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عام انسانوں کے برابر   ہیں، وہ کسی جاہِل، اَحْمق   کے مُنْہ کی بات ہی ہو سکتی ہے، بھلا کہاں وہ عالی رتبہ! اور کہاں عام انسان...!!   ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

سب سے اَفْضَل نسب والے

پیارے اسلامی بھائیو! اَوْلادِ مصطفےٰ کی بھی کیا نِرالی شان ہے، یہ وہ بلند رُتبہ ہستیاں ہیں کہ ان کے نسب جیسا دُنیا میں کوئی نسب نہیں ہے۔ صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے ہیں: رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک نے مخلوق کو 2 قسموں میں تقسیم کیا تو مجھے اُن میں سے افْضل قسم میں رکھا، پِھر اُن 2 قسموں کو 3 قسموں میں تقسیم فرمایا تو مجھے ان 3 میں سے سب سے اَفْضل اور بہترین قسم میں رکھا،


 

 



[1]... عمدة القارى، كتاب الوضوء، باب الماء ...الخ،جلد:2، صفحہ:481 ، تحت الباب ملتقطًا۔