Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
آپ نے انہیں ہزار ہزاردِرْہم دئیے اور مجھے صِرْف 500 دئیے ہیں؟یہ سننا تھا کہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کے دِل میں محبّتِ اَہْلِ بیت کا سمندر ٹھاٹھیں مارنے لگا، آپ نے محبّتِ اِہْلِ بیت سے سرشار ہو کر فرمایا: جی ہاں! بالکل! (تم جیسا کہتے ہو، بات ایسی ہی ہے لیکن اگر تم ان کے برابر حِصَّہ لینا چاہتے ہو تو) اِذْهَبْ فَاْتِنِی بِاَبٍ كَاَبِيْهِمَا جاؤ پہلے تم حسنین کریمین رَضِیَ اللہُ عنہما کے والِد جیسا والِد لاؤ۔وَاُمٍّ كَاُمِّهِمَا ان کی اَمی جان جیسی اَمّی لاؤ! وَجَدٍّ كَجَدِّهِمَا ان کے نانا جیسانانا ، وَجَدَّةٍ كَجَدَّتِهِمَا ان کی نانی جیسی نانی وَعَمٍّ كَعَمِّهِمَا ان کےچچاجیساچچا وَخَالٍ كَخَالِهِمَا ان کےماموں جیسا ماموں لے کر آؤ! پِھر ان کی برابری بھی کر لینا مگر یاد رکھو! تم یہ نہیں کر پاؤ گے، کیونکہ اَبُوْهُمَا فَعَلِيُّ الْمُرْتَضٰى ان کے والد علی المرتضی شیر خدا رَضِیَ اللہُ عنہ ہیں اُمُّهُمَا فَفَاطِمَةُ الزَّهْرَاء ان کی والدہ بی بی فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللہُ عنہا ہیں جَدُّهُمَا مُحَمَّدُ نِ الْمُصْطَفٰی ان کے نانا مُحمّدِمصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں جَدَّتُهُمَا خَدِيْجَةُ الْكُبْرٰى ان کی نانی بی بی خدیجۃ الکبری رَضِیَ اللہُ عنہا ہیں عَمُّهُمَا جَعْفَرُ بْنُ اَبِيْ طَالِبٍ ان کے چچا حضرت جعفر بن ابی طالب رَضِیَ اللہُ عنہ ہیں خَالُهُمَا اِبْرَاهِيْمُ بْنُ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ان کے ماموں حضرت ابراہیم بن رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم و رَضِیَ اللہُ عنہ ہیں اور خَالَتَاهُمَا رُقَيَّةُ وَاُمُّ كُلْثُوْمٍ اِبْنَتَا رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ان کی خالائیں رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بیٹیاں بی بی رقیہ واُمّ کلثوم رَضِیَ اللہُ عنہما ہیں۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ اولادِ رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نسب کے اعتبار
[1]... الریاض النضرۃ،الباب الثانی ،فصل التاسع ،ذکر وقوفہ عند کتاب اللہ ...الخ ،جز:1 ،صفحہ:292 ، ملتقطًا۔